مرقس 15:11-16 ہیکل کی صفائی کرنا
مرقس 15:11-16 -”جذباتی جوش میں آکرہیکل میں چوکیوں کو کیوں اُلٹا گیا؟“
”پھر وہ یروشلیم میں آئے اور یسوع ہیکل میں داخل ہو کر اُن کو جو ہیکل میں خرید و فروخت کر رہے تھے باہر نکالنے لگا او رصرّافوں کے تختوں
اور کبوتر فروشوں کی چوکیوں کو اُلٹ دیا۔اور اُس نے کسی کو ہیکل میں سے ہو کر کوئی برتن لے جانے نہ دیا۔اور اپنی تعلیم میں اُن سے کہا کیا یہ نہیں لکھا ہے کہ میرا گھر سب قوموں کے لئے دعا کا گھر کہلائے گا مگر تم نے اُسے ڈاکوؤں کی کھوہ بنا دیا ہے۔“(مرقس15:11-17)
اِس ”جذباتی جوش“یا ”جھنجھلاہٹ“کو ملامت کرنے کے لئے متن میں ایسا کچھ موجود نہیں ہے جہاں صرف حضرت عیسیٰ مسیح کے کام اور الفاظ درج ہیں۔اگر ہم فرض کر لیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح کے کام درست تھے تو پھر جوش اور انصاف کے لئے جذبات کسی طرح بھی غلط نہیں ہوں گے۔
اگر حضرت عیسیٰ مسیح ایک عام شہری ہوتے تو ظاہر ہے کہ اُن کے پاس ہیکل میں کاروبار کرنے والوں کو نکالنے کا بہت تھوڑا اختیار ہوتا۔لیکن اگر ہم تھوڑا سا یہ بھی فرض کر لیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح اسرائیل کے لئے خُدا تعالیٰ کے نبی تھے تو پھر اُن کے پاس ہیکل کے احاطے کو درست عبادت میں بحال کرنے کے لئے اُسے صاف کرنے کا پورا اختیار ہو گا۔
اِس لئے ہیکل کو صاف کرنے میں حضرت عیسیٰ مسیح کے انصاف یا جذبے کی مذمت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
…
مرقس11باب-انجیر کے درخت پر لعنت کرنا
مرقس12:11-14 – ”حضرت عیسیٰ مسیح کیوں انجیر کے درخت پر جذباتی ہوکر برس پڑے۔ کیا وہ وہاں صرف انجیر پیدا نہیں کر سکتے تھے؟“
یہ اعتراض کسی حد تک حضرت عیسیٰ مسیح میں غلطی تلاش کرنے کی مایوس کُن کوشش ہے۔جیسے کہ حضرت عیسیٰ مسیح اکثر کیا کرتے ہیں،وہ اپنے شاگردوں کو روحانی نکتہ سمجھانے کے لئے روزمرہ اشیا اور تصاویر کو بطور استعارہ استعمال کرتے ہیں۔انجیر کا شاگردوں کے لئے ایک شے سے سکھایا ہوا سبق تھا،کہ وہ انسانی زندگیاں جو اُس وقت پھل نہیں لاتیں جب اُنہیں پھل لانا چاہئے،وہ لعنت کئے جانے اور کاٹ ڈالے جانے کے خطرے میں ہیں (لوقا6:13،یوحنا7,6:15)۔انجیر کے درخت پر لعنت کرنا دعا کی طاقت کے بارے میں بھی ایک سبق تھا۔ متی 32:24میں اُنہوں نے اپنی تعلیم میں دوبارہ اِسی انجیر کے درخت کی طرف اشارہ کیا۔اِس لئے یہ واضح ہے کہ یہ کوئی جذباتی جوش نہیں تھا بلکہ اُن کے شاگردوں کے لئے محتاط طریقے سے ایک شے سے سبق سکھایا گیا تھا۔
…
یکونیاہ ناجائز اولاد؟
لوقا32:1 – ”یہ حوالہ یہ بتاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح داؤد کے شاہی وارث تھے مگر حضر ت عیسیٰ مسیح کے بزرگ یکونیاہ (متی 11:1)کوآخری بادشاہ کے طور پر شاہی نسل سے خارج کر دیا گیا تھا (یرمیاہ 30:36)،اِس طرح یہ نسل قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔“
حضرت عیسیٰ مسیح کا حیاتیاتی نسب نامہ یوسف کی نسل سے نہیں تھا بلکہ اُن کی والدہ ماجدہ بی بی مریم سے تھا (لوقا کی معرفت لکھاگیا نسب نامہ)جو حضرت داؤد سے بھی تھا مگر یکونیاہ سے الگ تھا۔جبرائیل فرشتے کا اعلان اِس قانونی استحقاق کو مضبوط بناتا ہے: ”اور خداوند خدا اُس کے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔“
…
عزرا/نحمیاہ کے اعدادوشمار میں اختلافات
عزرا2 -”کیا بابلیوں کی اسیری سے رہائی پانے والے اسرائیلیوں کی تعداد عزرا میں ٹھیک ہے یا نحمیاہ 7باب میں؟“
اِس سے صحائف میں تضاد ظاہر نہیں ہوتا بلکہ نقاد کی جہالت جھلکتی ہے۔
اوّل تو یہ کہ جہاں عزرا بڑی وضاحت سے اِس کی درستی کا دعویٰ کرتا ہے (”…وہ لوگ یہ ہیں …“عزرا 1:2)،نحمیاہ محض وہ لکھ رہاہے جو اُسے نسب نامے کے رجسٹر میں لکھا ہوا ملا (”…مجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ ملا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لکھا ہوا پایا…“-نحمیاہ
5:7)۔وہ اُن کی درستی کی تصدیق نہیں کرتا؛وہ صرف ایک اچھا مؤرّخ ہونے کے ناطے قاری کو وہی کچھ بتاتا ہے جواُس مخصوص نسب نامے کے رجسٹر میں موجود ہے۔
دوم سیاق و سباق ہمیں بتاتاہے کہ عزرا کا رجسٹر یروشلیم کو ہجرت کرنے سے پہلے بنایا گیا تھاکہ جب وہ ابھی تک بابل ہی میں تھا (450ق م)۔نحمیاہ کا رجسٹر یہوداہ کو سفر کرنے اور تعمیر ِ نو کے چند سالوں بعد لکھا گیا (تقریباً 445ق م)۔بظاہر دونوں فہرستیں ایسی فہرست سے لی گئیں جس میں اُن سالوں میں اُس وقت تبدیلی کی گئی اور اُس میں نئے اندراج کئے گئے جب لوگوں اپنے سفر سے واپس آئے،مرے یا اَور رشتہ داروں نے اُن کے ساتھ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔چند لوگوں نے شروع میں جانے کا ارادہ کیا ہو گا مگر بعد میں ذہن تبدیل کر لیا؛دوسرے بعد میں اُن کے ساتھ شریک ہو ئے۔ جیسے لوگ ہجرت میں سے نکل گئے یا اُس میں شامل ہوئے،اِس ”فہرست“ میں قدرتی طور پر وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیلی کی گئی تاکہ قائد کو ایک درست معلومات دی جائیں کہ مختلف گروہوں میں کون کون لوگ شامل تھے۔
جب ہم ناموں کو دیکھتے ہیں تو پتا چلتاہے کہ چند ناموں کا ذِکر متبادل صورتوں میں کیا گیاہے۔اُس وقت کے یہودیوں میں (اور اِس کے ساتھ وہ لوگ بھی جو مشرق میں آباد تھے)ایک شخص کا نام، لقب اور آباواجداد کا نام چلتا تھا۔اِس طرح بنی خارف(نحمیاہ 24:7)بنی یُورہ بھی ہیں (عزرا 18:2)جب کہ بنی سیغا(نحمیاہ 47:7)بنی سیعہابھی ہیں (عزرا 44:2)۔عزرا سفر سے پہلے اِن مستقل تبدیلیوں کی محض ایک سرسری تصویر کا اندراج کرتا ہے اور نحمیاہ چند سالوں بعد ایک اَور سرسری تصویرکا اندراج کر تا ہے۔
…
یہویاکین 8یا 18کا؟
2 -تواریخ 9:36 – ”یہ آیت ایسا کیوں کہتی ہے کہ یہویاکین 8برس کا تھا جب وہ یروشلیم کا بادشاہ بنا،لیکن 2 -سلاطین 8:24کہتی ہے کہ جب وہ بادشاہ بنا تو وہ 18برس کا تھا؟“
اِس آیت کے بہت سے ابتدائی نسخہ جات(جیسے کہ سپٹواجنٹ،سریانی اور ایک عبرانی مسورائی) میں دراصل ”18“ کا ذِکر ہے جو
2 -سلاطین 8:24کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے،جبکہ دوسرے نسخہ جات میں یہ ”8“ ہے۔یہ صاف واضح ہے کہ چند نسخہ جات میں نقل نویس کی غلطی سے ”18“ میں سے ”1“ کا ہندسہ رہ گیا۔اِس لئے بہت سے تراجم 18 کاذِکر کرنے والے نسخہ جات پر بھروسا کرتے ہیں۔قرآن اورکتاب مقدس میں کاتبوں کی معمولی نقل کی غلطیوں کی پوری وضاحت کے لئے دیکھئے مضمون، توریت شریف،زبور شریف،
انجیل شریف اور قرآن میں نقل نویسی کی غلطیوں کے معمولی اختلافات۔.…
تم الٰہ ہو؟
یوحنا 34:10 – کیسے یسوع اور زبور کہہ سکتے ہیں کہ ’تم خدا ہو“؟
یسوع یہاں زبور 82:6 کا اقتباس کر رہا تھا، سو آئیے یہ سمجھنے سے آغاز کریں کہ یہ زبور کیا بیان کر رہا ہے۔ لیکن پہلے ہمیں اِس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ اِس حوالہ میں ”خدا“ کے لئے استعمال ہونے والا لفظ ”ایلوہیم“ ہے جس کا اکثر معنٰی منصف بھی ہے۔ لفظ ”خداوند“ بھی ایسے ہی معنٰی کا حامل ہے، یہ خدا کے لئے اور صاحب اختیار افراد کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ تاہم، عبرانی میں خداکا شخصی نام ”یہوہ“ ہمیشہ صرف خدا کے لئے استعمال ہوا ہے، کبھی لوگوں کے لئے استعمال نہیں ہوا۔
یہاں زبور 82 دیا گیا ہے:
خدا کی جماعت میں خدا موجود ہے۔
وہ الہٰوں (ایلوہیم، منصفوں) کے درمیان عدالت کرتا ہے۔
تم کب تک بے انصافی سے عدالت کرو گے
اور شریروں کی طرفداری کرو گے؟
غریب اور یتیم کا انصاف کرو۔
غمزدہ اور مُفلِس کے ساتھ انصاف سے پیش آؤ۔
غریب اور محتاج کو بچاؤ۔
شریروں کے ہاتھ سے اُن کو چھڑاؤ۔
وہ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔
وہ اندھیرے میں اِدھر اُدھر چلتے ہیں۔
زمین کی سب بنیادیں ہل گئی ہیں۔
میں نے کہا تھا کہ تم الٰہ (ایلوہیم، خدا /منصف) ہو
اور تم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔
تَو بھی تم آدمیوں کی طرح مرو گے۔
اور امرا میں سے کسی کی طرح گر جاؤ گے۔
اے خدا!
…
انبیائے کرام چور یا ڈاکو؟
یوحنا 8:10 -”حضرت عیسیٰ مسیح یہ تعلیم کیسے دے سکتے تھے کہ اُن سے پہلے تمام انبیائے کرام چور اور ڈاکو تھے؟“
یہ کلام کے خلاف حد سے زیادہ احمقانہ حملوں میں سے ایک ہے۔یہ کسی پر بھی حد سے زیادہ واضح ہے جو انجیل شریف سے واقف ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح سابقہ انبیائے کرام کے لئے اپنے دل میں بہت عزت رکھتے تھے (متی 17:5؛متی 3:12؛لوقا28:13؛یوحنا40,39:8)۔ متن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اِس آیت کا اشارہ انبیائے کرام کی طرف نہیں ہے بلکہ جھوٹے مسیحاؤں اور قائدین کی طرف ہے جو انبیا ئے کرام کے دنوں سے ہی سر اُٹھا چکے تھے۔حضرت عیسیٰ مسیح کے یہودی سامعین یہ جانتے ہو ں گے کہ حضرت عیسیٰ مسیح حزقی ایل کی جھوٹے اور اپنی خدمت کرنے والوں (حکمرانوں)پر تنقید کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور اِس کے ساتھ ساتھ اُس شخص کے بارے میں حزقی ایل کی حتمی نبوت کی طرف اشارہ کررہے تھے جو حضرت داؤد کی نسل سے آنے والا تھا اور جو حقیقی چرواہا ہو گا (حزقی ایل 23:34)۔حزقی ایل کی نبوت کے بعد چھ سو سال تک،اسرائیل میں اپنے آپ کو مسیحا ظاہر کرنے والے اور گمراہ کرنے والے بہت سے افراد اُٹھ چکے تھے جنہوں نے اپنے پیروکاروں کو آزادی دلانے کا وعدہ کیا مگر اِس کے بجائے وہ اُنہیں جنگی جھگڑوں اورتباہی کی جانب لے گئے۔حضرت عیسیٰ مسیح کا چور کا لفظ استعمال کرنا شاید اُن کے بزدلانہ طریقے سے اندر داخل ہونے (دیکھئے آیت 1)اور ڈاکو اُن کے تشدد استعمال کرنے پر توجہ دلانے کے لئے ہو گا۔
…
ہیرودیس یا حضرت یحیٰی
لوقا9:9 – ”کیا ہیرودیس نے یہ سوچا کہ حضرت عیسیٰ مسیح ہی حضرت یحیٰی ہیں (متی 2:14،مرقس16:6)یا نہیں؟“
لوقا ہیرودیس کے ابتدائی رَدّ ِعمل کو بیان کرتا ہے جبکہ متی اور مرقس اُ س کے بعد کے نتیجے کو بیان کرتے ہیں۔لوقا میں وہ اپنی پریشانی کا اظہار کرتا ہے مگر متی اور مرقس میں وہ اِس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ جناب مسیح ہی حضر ت یحیٰی(یوحنا بپتسمہ دینے والا) ہیں جو مُردوں میں سے دوبارہ زندہ ہوئے ہیں۔
…
عزرا/نحمیاہ کی فہرست کی کُل تعداد
عزرا64:2 -”عزرا64:2اورنحمیاہ 66:7دونوں اِس بات پر متفق ہیں کہ پوری جماعت میں لوگوں کی کُل تعداد 42,360تھی،پھر بھی
جب دونوں فہرستوں کی کُل تعداد کو جمع کیا جاتاہے تو عزرا کے مطابق کُل تعداد818,29اور نحمیاہ کے مطابق کُل تعداد 31,089 ہے۔“
[جیسے کہ اُوپر بیان کیا جا چکا ہے،نحمیاہ اُن کی درستی کی ذمہ داری نہ اُٹھاتے ہوئے بڑی وفاداری سے وہ تعداد درج کرتا ہے جو اُسے چند نسب ناموں کے رجسٹر سے ملی تھی (”…مجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ ملا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لکھا ہوا پایا…“)۔ایک اچھا مؤرّخ ہوتے ہوئے وہ براہ ِ راست اقتباس میں تبدیلی کی کوشش نہیں کر رہا۔اِس لئے ہمارا دھیان عزرا میں کُل تعداد29,818اور
”اکٹھی پوری جماعت“کی تعداد 42,360کے درمیان فرق پر ہے۔]
بظاہر جواب یہ ہے کہ نحمیاہ اُن 12,542لوگوں کو بھی شامل کر رہا ہے جنہیں اُس نے کسی بھی وجہ سے فریقوں یا برادریوں میں شمار کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا تھا۔اگر کُل تعداد حاصل جمع سے کم ہوتی تو پھر ہمیں مشکل ہو تی۔وہ کہیں پر بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا
کہ ”اکٹھی پوری جماعت“ کی تعداد42,360خاص طور پر صرف وہی تعداد پیش کرتی ہے جس کا اُس نے ذِکر کیا تھا۔غائب12,542
لوگ شاید ایسے لڑکے ہو سکتے ہیں جنہیں ”مردوں“ کے طور پر برادری کے رجسٹر میں شمار نہیں کیا گیا۔ہم جانتے ہیں کہ برادری کی تعداد کا اشارہ صرف 12سال کی عمر سے زیادہ کے بالغ مردوں کی طرف ہے،جیسے کہ آیت 2میں عبرانی لفظ،”ایش“ (”مرد،آدمی“)استعمال کرنے سے ظاہر ہوتا ہے۔یوسیفس مؤرّخ بھی یہی کہتا ہے کہ اسیری سے واپس آنے والوں کا شمار ”12سال کی عمر سے زیادہ“ لوگوں کا کیا گیا۔ایک اور مبصّر تجویز کرتاہے کہ غیر مذکور 12,542لوگ اسرائیل کے کئی دیگر قبائل کے تھے جو عام طور پر یہوداہ،بنیمین اور لاوی کے قبیلوں پر مشتمل جنوبی سلطنت سے منسلک نہ تھے، اِس لئے وہ تعداد یا برادری میں تقسیم نہیں ہوئے تھے۔اُن کی جو بھی شناخت تھی،یہ سمجھنا
بالکل واجب ہے کہ اُن کاذِکرنہ کرنے کی اچھی وجہ نحمیاہ کے پاس تھی۔
…
چپٹی زمین؟
ایوب 6:9 – ”یہ آیت کہتی ہے کہ زمین کے ستون ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ زمین چپٹی ہے۔“
اِن اقتباسات میں سے کسی میں بھی کوئی جغرافیائی ہدایت نہیں ہے،بلکہ خُدا تعالیٰ کی قدرت کا اظہار کرنے کے لئے روزمرہ کا استعارہ استعمال کرتے ہوئے یہ ایک نغماتی شاعری ہے۔مزید یہ کہ نقاد نے اشتقاقی لحاظ سے ایک غلطی کی ہے کہ عبرانی لفظ،”تیبل“ اور”ارتض“ کا مطلب ”کُرّہ ارض“یا ”سیارہ“ کے معنوں میں زمین ہے۔زیادہ تر اِن الفاظ کا مطلب صرف ”زمین“ ہوتا ہے جیسے کہ ایک خاص ملک میں اور کچھ سیاق و سباق میں وہ اِس کا مطلب ”کُرّہ ارض“ نہیں لے سکتے (پیدایش 9:38)۔اِن آیات میں،ہمیں ”زمین“ کو خشکی کا ٹکڑا سمجھنا چاہئے۔
ایوب 6:9 اور زبور 3:75میں،عبرانی ”عمود“ جس لفظ کا ترجمہ ”ستون“ کیا گیا ہے، لُغت اُس کی تعریف’ٹیک‘یا’منبر‘ کے طور پر بھی کرتی ہے،جو براعظمی پلیٹوں کے نیچے خشکی کے زیرِزمین ٹکڑے ہیں۔اِس وضاحت میں کوئی مشکل نہیں ہے۔
”ستون“ کا لفظ حنّہ کی دعا میں بھی استعمال ہوا ہے (1 -سموئیل 8:2)جو ”متسوق“ ہے،جو صحائف میں دو مرتبہ استعمال ہوا ہے
۔دوسری آیت (1 -سموئیل 5:14)میں اِس کا مطلب ”واقع“ ہے۔اِس کا ترجمہ ”بنیاد“ بھی ہو سکتا ہے جو براعظمی پلیٹوں کے نیچے کے خشکی کے ٹکڑوں کی دوبارہ ایک بہتر وضاحت ہے۔ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ تاریخی اقتباس صرف ایک خطا وار انسان(سموئیل کی والدہ حنہّ) کی دعا کا ذِکر کر رہا ہے۔
قرآن میں بھی ایسی ہی آیات ہیں جو چپٹی زمین کو ظاہر کرتی نظر آتی ہیں:
”اورآسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیاہے اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں اورزمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
(سورۃ الغاشیہ 18:88-20)
اِس آیت پر نامور مفسِّر الجلالین کی تفسیر میں لکھا ہے،
”جہاں تک اُس کے لفظ سُطحِتَ،’ ہموار بچھا دیا‘ کا تعلق ہے اِس کی لغوی قرأت تجویز کرتی ہے کہ زمین چپٹی ہے جو شریعت کے زیادہ تر علمائے کرام کی رائے ہے نہ کہ گول جیسی کہ علم ِ نجوم والے کہتے ہیں …“
اِسی طرح مصر کے علم ِ الہٰی کے ماہر امام سیو طی نے بھی یہ کہا کہ زمین چپٹی ہے۔
…