ہمارے بارے میں
‘خدا کے لاتبدیل کلام کی شہادت’کون ہے؟
‘خدا کے لاتبدیل کلام کی شہادت”پورے جنوبی ایشیا میں سیدنا یسوع المسیح کے پیروکاروں کا ایک نیٹ ورک ہے۔ہم خدا کے کلام کے مُستند ہونے کے بارے میں شاذونادر سنی گئی شہادت کو فروغ دینے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بنی نوعِ انسان سے لاتبدیل کلام کے ذریعے مخاطب ہوااور ہم نظرانداز کی گئی توریت شریف،زبور شریف اور انجیل شریف کو فروغ دیتے ہیں۔ہم ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن مجید واضح طور پراِن صحائف کے دائمی طور پر مُستند ہونے اور سیدناعیسیٰ المسیح کے بے گناہ “مسیحا” یا نجات دہندہ ہونے اور خدا کے زندہ کلام ہونے کے طور پر اُن کے منفرد کردار کی تصدیق کرتا ہے۔یہ حضر ت عیسیٰ المسیح کی وسیلے سے ہے کہ ہمیں معافی ملی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ صلح میں بحال ہوئے اور زندگی کو ایک نیا مفہوم اور تحریک ملی۔
ہم انسانوں کی ثقافتی روایات کی پیروی کا نہیں بلکہ صحائف کی درست پیروی کا مصمم ارادہ رکھتے۔جیسے کہ حضرت یسوع المسیح کی بھی یہودی دینی اختیار والوں نے غلط مخالفت او رملامت کی۔اِسی طرح دنیا کی پوری تاریخ میں حضرت یسوع المسیح کے مُستند پیروکاروں کوبھی مسلمانوں اوراُن مسیحی عالموں نے مسلسل ملامت کیا جو اکثرخداکے کلام کی دلیرانہ پیروی کی بجائے اپنی معمولی ثقافتی روایات کی فکر میں زیادہ رہتے ہیں۔سیدنا یسوع المسیح نے کبھی بھی اپنے آپ کو مسلمان یا مسیحی نہیں کہا اور اُن کے پیروکار اپنے آپ کو محض “طریق” کہتے تھے۔
Leave a Reply