حضرت نوح کی کشتی میں ہر نسل کی قسم

پیدایش 15:6 – ”حضرت نوح کی کشتی میں ہر نسل کی قسم کس طرح سما سکتی ہے جب کہ لاکھوں اقسام موجود ہیں؟“

نقاد کو یہ یاد دلانا چاہئے کہ قرآن بھی یہ بتاتا ہے کہ کشتی میں ہر قسم موجود تھی:

”تو سب (قسم کے حیوانات)میں سے جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ)دو دو کشتی میں بٹھالو او راپنے گھر والوں کو بھی۔سوا اُن کے جن کی نسبت اُن میں سے (ہلاک ہونے کا)حکم پہلے (صادر)ہو چکا ہے اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا۔وہ ضرور ڈبو دئیے جائیں گے۔“
(المومنون27:23)

بیشک یہ درست ہے کہ لاکھوں اقسام موجود ہیں مگر بہت سی اقسام سمندروں میں رہتی ہے او رجنہیں کشی میں سوار ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔مزید یہ کہ زمین کے جانوروں کی اقسام میں سے 290صرف بھیڑ سے بڑی ہیں؛بہت سے چھوٹے حشرات ہیں۔کتاب مقدس کے ایک عالم کے الفا ظ میں:

کشتی کا حدو د اربعہ مضبوطی اور گنجائش کے لحاظ سے بڑا مثالی بنایا گیا تھا۔پانی کے حجم کے اعتبار سے یہ بتایا گیا ہے کہ عملی طور پرکشتی کے لئے ڈوبنا ناممکن ہو گا اور حتیٰ کہ پانی کی تیز موجوں او رہواؤں میں بھی مناسب حد تک آرام دِہ ہو گی۔قدیم مربع فٹ کو صرف
17.5(بااختیار افراد کی رائے میں سب سے مختصر)انچ تصور کرتے ہوئے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کشتی بھیڑ کی جسامت کے 125،000جانور اپنے اندر سما سکتی تھی۔جبکہ زمین کے جانوروں (دودھ پلانے والے جانور،پرندے،رینگنے والے جاندار،پانی اور خشکی دونوں کے جانور) کی 000، 25 اقسام سے زیادہ نہیں ہیں،چاہے وہ موجود ہوں یا ختم ہو گئے ہوں اور چونکہ ایسے جانوروں کی جسامت یقینا بھیڑ کی جسامت سے بھی کم ہے اِس سے یہ ظاہر ہے کہ تمام جانوریعنی ہر جوڑا اپنے مناسب ”کمروں“(لفظی طور پر، گھونسلے) میں حضرت نوح کی کشتی کے نصف حصے سے بھی کم جگہ میں بڑی آسانی سے آ سکتا تھا۔

..تمام جانور نوجوان تھے چونکہ اُنہیں کشتی میں اپنی نسل بڑھائے بغیر ایک سال تک رہنا تھا اور پھر سیلاب کے بعد زمین پر اپنی نسل بڑھانا تھا۔وہ جانور جو کشتی میں داخل ہوئے اُن میں ہجرت کرنے اور سرماخوابی میں شاندار جسمانی صلاحیتوں کے جینز موجود تھے۔یہ قدیم دنیا کی یکساں آب و ہوا میں ضروری نہیں تھا بلکہ سیلاب کے بعد کی دنیا میں زندہ رہنے کے لئے انتہائی ضروری ہو گا۔کشتی میں اُنہیں اُن کے مخصوص ”کمروں“ میں رکھنے کے بعد اور اُنہیں ایک اچھا کھانا دینے کے بعداُن میں سے زیادہ تر جانوروں نے شاید سیلابی سال کا زیادہ تر وقت سرما خوابی کی حالت میں گزارا۔1

مزید یہ کہ اگر سیلاب مقامی تھا (نیچے دیکھئے پیدایش 7باب پر بحث)تو پھر کشتی میں اُس وقت ایسے جانورتھے جو مسوپتامیہ تک محدود تھے۔

  1. Morris, The Defenders Study Bible [World Publishing; Grand Rapids, MI 1995], p.21,23

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *