میسح کی مقابلتا ً واضح نبوتیں
آئیے! اب اِن الزام لگائی گئی نبوتوں کا عبرانی صحائف میں موجود مسیح (المسیح)کے بارے میں نبوتوں کے ساتھ موازنہ کریں۔ ہم بہت مشہور نبوت سے آغاز کریں گے جو یسعیاہ53 باب میں پائی جاتی ہے۔
”ہمارے پیغام پر کون ایمان لایا؟اور خداوند کا بازو کس پر ظاہر ہوا؟پر وہ اُس کے آگے کونپل کی طرح اور خشک زمین سے جڑ کی مانند پھوٹ نکلا ہے۔نہ اُس کی کوئی شکل و صورت ہے نہ خوبصورتی اور جب ہم اُس پر نگاہ کریں تو کچھ حسن و جمال نہیں کہ ہم اُس کے مشتاق ہوں۔
وہ آدمیوں میں حقیر ومردود، مردِ غم ناک او ر رنج کا آشنا تھا۔لوگ اُس سے گویا رُوپوش تھے۔اُس کی تحقیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کچھ قدر نہ جانی۔تَوبھی اُس نے ہماری مشقتیں اُٹھالیں اور ہمارے غموں کو برداشت کیا۔پر ہم نے اُسے خدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہوا سمجھا۔حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعث کُچلا گیا۔ہماری ہی سلامتی کے لئے اُس پر سیاست ہوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں۔ہم سب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئے۔ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خدا وند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی۔وہ ستایا گیا تو بھی اُس نے برداشت کی اور منہ نہ کھولا۔جس طرح برّہ جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور جس طرح بھیڑ اپنے بال کتَرنے والے کے سامنے بے زبان ہے اُسی طرح وہ خاموش رہا۔وہ ظلم کر کے اور فتویٰ لگا کر اُسے لے گئے پر اُس کے زمانے کے لوگوں میں سے کس نے خیال کیا کہ وہ زندوں کی زمین سے کاٹ ڈالا گیا؟میرے لوگوں کی خطاؤں کے سبب سے اُس پر مار پڑی۔اُس کی قبر بھی شریروں کے درمیان ٹھہرائی گئی او روہ اپنی موت میں دولت مندوں کے ساتھ ہوا حالانکہ اُس نے کسی طرح کا ظلم نہ کیا او راُس کے منہ میں ہر گز چھل نہ تھا۔لیکن خداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے۔اُس نے اُسے غمگین کیا۔جب اُس کی جان گناہ کی قربانی کے لئے گزرانی جائے گی تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا۔اُس کی عمر دراز ہوگی او رخداوند کی مرضی اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے پوری ہو گی۔اپنی جان ہی کا دُکھ اُٹھا کر وہ اُسے دیکھے گا اور سیر ہو گا۔اپنے ہی عرفان سے میرا صادق خادم بہتوں کو راست باز ٹھہرائے گا کیونکہ وہ اُن کی بدکرداری خود اُٹھالے گا۔اِس لئے میَں اُسے بزرگوں کے ساتھ حصہ دوں گا اور وہ لُوٹ کا مال زور آوروں کے ساتھ بانٹ لے گا کیونکہ اُس نے اپنی جان موت کے لئے اُنڈیل دی او وہ خطاکاروں کے ساتھ شمار کیا گیا تَو بھی اُس نے بہتوں کے گناہ اُٹھا لئے اور خطاکاروں کی شفاعت کی۔“ جدید دریافتوں نے حضرت یسوع المسیح کی پیدائش سے 100سال پہلے تعلق رکھنے والے یسعیاہ کے مکمل طُومار(یہ اِقتباس بھی اُس میں شامل ہے) کو لوگوں کے سامنے پیش کیا ہے۔ مسیح کے بارے میں دیگر مختلف نبوتیں ذیل میں نمونے کے طورپر پیش ہیں،جن میں سے زیادہ ترکا تعلق اُس کی گرفتاری،آزمائش اور موت سے ہے۔یہ سب اُن انبیا کی مختلف کتابوں سے لی گئی ہیں جو ابرہام،اضحاق اور یعقوب کی نسل سے تھے اورجوحضرت یسوع المسیح کی پیدائش سے1000سے 500 سال قبل لکھی گئیں۔نبوت اور اِس کی تکمیل دونوں کے لئے صحائف سے حوالہ جات درج ذیل ہیں:
- ۔ داؤد کی نسل سے
(-2سمو ئیل 12:7-14؛زکریاہ10:12؛دیکھئے لوقا 31:3)
- ۔ بیت لحم میں پیدایش
(میکاہ 2:5؛دیکھئے لوقا 4:2-7)
- ۔ ایک کنواری سے پیدا ہوا
(یسعیاہ 14:7؛دیکھئے لوقا 34:1-38)
- ۔ سب لوگوں کے لئے نجات لے کر آنا
(یسعیاہ 6:49؛دیکھئے لوقا 30:2-32؛یوحنا 16:3)
- ۔ گدھے پر سوار ہو کر یروشلیم میں داخل ہوگا
(زکریاہ 9:9؛دیکھئے لوقا 28:19-36)
- ۔ ایک دوست نے دھوکا دیا
(زبور 9:41؛دیکھئے متی 4:10)
- ۔ چاندی(سونا نہیں) کے تیس سکوں کے عوض بیچا گیا
(زکریاہ 12:11؛دیکھئے متی 15:26)
- ۔ روپیہ خدا کے گھر میں پھینک دیا (رکھا نہیں) گیا
(زکریاہ 13:11ب؛دیکھئے متی 5:27الف)
- ۔ پیسہ کمہار کا کھیت خریدنے میں استعمال کیا گیا
(زکریاہ 13:11ب؛دیکھئے متی 7:27)
- ۔ الزام لگانے والوں کے سامنے خاموش
(یسعیاہ 7:53؛دیکھئے متی 12:27-19)
- ۔ گھایل کیا گیا اور کُچلا گیا
(یسعیاہ 5:53؛دیکھئے متی 26:27)
- ۔ پیٹا گیا اوراُس پر تھوکا گیا
(یسعیاہ 6:50؛دیکھئے متی 67:26)
- ۔ ڈاکوؤں کے ساتھ مصلوب کیا گیا
(یسعیاہ 12:53؛دیکھئے متی 38:27)
- ۔ اپنے ستانے والوں کے لئے شفاعت کی
(یسعیاہ 12:53 ؛دیکھئے متی لوقا 34:23)
- ۔ اپنی جان اپنی مرضی سے موت کے حوالے کی
(یسعیاہ 12:53 ؛دیکھئے یوحنا 18:10)
- ۔ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا
(یسعیاہ 5:53 ؛دیکھئے متی 26:27)
- ۔ ایک دولتمند کی قبر میں دفن ہوا
(یسعیاہ 9:53 ؛دیکھئے متی 57:29-60)
Leave a Reply