کیاحضرت محمد ؐ کی نبوتیں ہٹا دی گئی ہیں؟
مندرجہ بالا نبوتوں میں حضرت محمد ؐ کے بارے میں کوئی ذکر نہیں، پھر بھی چند نقاد یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسیحیوں یا یہودیوں نے حضرت محمد ؐ کی یہ نبوتیں بڑی چالاکی سے ہٹا دی ہیں۔ لیکن یہ ناممکن ہے اور اِس کی تین وجوہات ہیں:
- ۔ یہودیت حضرت یسوع المسیح کو بطور نبی یا بطور مسیح کے قبول نہیں کرتی جس کی وجہ سے صدیوں سے یہودیوں او رمسیحیوں میں کشمکش چلی آر ہی ہے۔ تا ہم جیسا کہ ہم نے اُوپر دیکھا ہے، یہودیوں کے صحائف میں حضرت یسوع المسیح کے بارے میں بہت سی واضح نبوتیں موجود ہیں۔اگر یہودی نبوتوں کو ہٹانے کی عادت میں ملوث ہوتے تو پھر اُنہوں نے حضرت یسوع المسیح کے بارے میں تمام نبوتوں کو کیوں نہیں ہٹایا؟ آج بھی اگر آپ یہودی صحائف (توریت،زبوراور دیگر نبوتی کتب)کا مسیحی پرانے عہد نامے کے ساتھ موازنہ کریں تو یہ بالکل ایک جیسا ہے اور اِس میں ایک جیسی ہی نبوتیں شامل ہیں۔اگر اُنہوں نے مسیح کی نبوتوں کو نہیں ہٹایا(جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں)تو پھر اُنہوں نے حضرت محمد ؐ کی نبوتوں کو کیوں ہٹایا ہو گا؟
- ۔ حضرت محمد ؐ کے حوالہ جات کو صرف اُن کی زندگی کے بعد ہٹایا گیا ہو گا۔ لیکن حضرت محمد ؐ کے زمانے سے پہلے کے ہزاروں ایسے یونانی اور عبرانی نسخے صدیوں سے موجود ہیں جو ہماری موجودہ توریت،زبور اور انجیل سے کسی بھی طرح خاص اختلافات نہیں رکھتے اور نہ ہی اُن میں محمدؐکے بارے میں کو ئی نبوت موجود ہے۔اِس سے واضح ہوتا ہے کہ ایسی نبوتیں کبھی موجود ہی نہیں تھیں۔
- ۔ قرآن مجید یہ سکھاتا ہے کہ ”خدا کی باتوں کوکوئی بھی بدلنے والا نہیں“(سورۃ الانعام 34:6)اوریہ کہ ”اے اہل ِ کتاب جب تک تم تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں)تمہارے پروردگار کی طرف سے تم لوگوں پر نازل ہوئیں اُن کو قائم نہ رکھو گے کچھ بھی راہ پر نہیں ہو سکتے“(سورۃ المائدہ 68:5)۔خدا کا کلام کس طرح تبدیل ہو سکتا ہے؟
دنیا کا ساتواں بڑا مذہب’بہائی مذہب‘ ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ،موسیٰ ؑ،حضرت یسوع المسیح او رمحمد ؐ کے بعد اگلا نبی بہاء اُللہ ہے۔اگر بہائی مذہب کے لوگ یہ الزام لگائیں کہ قرآن مجید میں بہا ء اُللہ سے متعلق نبوتیں موجود تھیں جو ہٹا دی گئی ہیں تو ردّعمل کیا ہوگا؟ہم یہ کہیں گے کہ یہ احمقانہ سوچ ہے۔
کیونکہ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اور پھر یہ کہ نیک لوگ جان بوجھ کر اپنے صحائف کو کبھی بھی تبدیل نہیں کریں گے۔حضرت محمد ؐ کے بارے میں متصورمٹائی گئی نبوتوں کے تعلق سے توریت شریف،زبورشریف اور انجیل شریف کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔
Leave a Reply